دریائے سوات کے کنارے تعمیرات و این او سی کا معاملہ، انکوائری شروع
پشاور میں اینٹی کرپشن کی انکوائری شروع
پشاور (ویب ڈیسک) محکمہ اینٹی کرپشن کی سوات سمیت تمام دریاؤں کے کنارے جاری این او سی پر تفصیلی انکوائری شروع ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے گرفتار شرپسندوں کے ہوش ربا انکشافات
کارروائی کے امکانات
محکمہ اینٹی کرپشن پشاور کاکہناتھاکہ انکوائری میں جو جو ملوث قرار پایا ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ریور پروٹیکشن ایکٹ کے خلاف ورزی کرتے ہوئے مقررہ حدود کے اندر تعمیرات یا تجاوزات کے خلاف دائرہ تنگ ، سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت پورے ڈویژن میں صفائی مہم جاری، گلی، محلوں کو عرق گلاب سے دھویا جارہا ہے: کمشنر
ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری
مزید یہ بھی کہاگیا کہ پشاور دریا کے کنارے تعمیرات یا تجاوزات نہ ہٹانے میں ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت ثابت ہونے پر انکے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔
تجاوزات کا پس منظر
یادرہے کہ سوات میں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی فیملیز کے افراد کے پانی میں بہہ جانے کے واقعے کے بعد تجاوزات کا معاملہ سامنے آیا تھا۔








