سیف سٹی آفیسر نے فیصل آباد میں نابینا خاتون کی خود کشی کی کوشش ناکام بنا دی

واقعہ کا پس منظر
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) فیصل آباد میں ایک نابینا خاتون کی جان ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی بروقت اور ہمدردانہ کارروائی کے باعث بچا لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے اٹھائے گئے اقدامات سے پاکستان کو تحریری طور پر آگاہ کردیا
خودکشی کی کوشش کی اطلاع
ترجمان سیف سٹی کے مطابق خاتون نے گھریلو مسائل سے تنگ آ کر 15 پر کال کی اور خودسوزی کی خواہش کا اظہار کیا، تاہم وہ ذہنی دباؤ کے باعث اپنا نام یا پتا بتانے سے قاصر تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کا ایک اور طیارہ مار گرایا، پائلٹ گرفتار، چینی میڈیا کا بڑا دعویٰ
پولیس کی فوری کارروائی
صورتحال کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے نہایت مہارت، تحمل اور ہمدردی کا مظاہرہ کیا اور خاتون کو بات چیت کے ذریعے خودکشی سے باز رکھا۔ سیف سٹی آفیسر نے انتہائی احتیاط کے ساتھ ضروری معلومات حاصل کیں اور فوری طور پر متعلقہ پولیس کو جائے وقوع پر روانہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہماری ترجیح غزہ میں جنگ بندی ہے، اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے سوال پر سعودی وزیر خارجہ کا جواب
خاتون کی بحالی
پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو تلاش کیا اور موقع پر ضروری مدد فراہم کرنے کے بعد اُسے محفوظ طریقے سے دارالامان منتقل کر دیا، جہاں اس کی حفاظت اور بحالی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی کامیابی
ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا پہلا ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن اب تک 5 لاکھ سے زائد کیسز میں بروقت معاونت فراہم کر چکا ہے۔ شہریوں، بالخصوص خواتین کو پیغام دیا گیا ہے کہ کسی بھی پریشانی یا خطرے کی صورت میں فوری طور پر 15 پر کال کریں اور 2 دباکر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں تاکہ بروقت اور محفوظ مدد حاصل کی جا سکے۔