کسی کا پریشر نہیں لینا ، غریبوں کا چالان نہ کریں ،وارننگ دیں: علی امین گنڈا پور کا پشاور میں پولیس سے خطاب

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تقریر

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کسی کی ناجائز سفارش نہ مانیں۔ میں نے آج تک کوئی سفارش نہیں کی، آپ میرٹ کو دیکھیں۔ کسی کا پریشر نہیں لینا، ہم نے حساب دینا ہے، غریبوں کا چالان نہ کریں انہیں وارننگ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان بار کونسل نے مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

پولیس کی قربانیوں کا اعتراف

پشاور میں پولیس کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیوں کی طویل فہرست ہے۔ پولیس کا بجٹ 124 ارب سے بڑھا کر 158 ارب کیا ہے۔ شہید جوانوں کی فہرست مل گئی ہے، ان کے خاندانوں کو پلاٹ دیں گے۔ پولیس کو رواں سال بلٹ پروف جیکٹ سمیت دیگر سامان فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایئرکارگو چارجز میں 100 گنا اضافہ کردیا گیا

سرکاری خزانہ پولیس کے لیے حاضر

جنگ کے مطابق علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے جان و مال کے لیے سرکاری خزانہ حاضر ہے۔ 4 اضلاع میں سیف سٹی پراجیکٹ پر کام جاری ہے۔ کسی کی ناجائز سفارش نہ مانیں، میں نے آج تک کوئی سفارش نہیں کی، آپ میرٹ کو دیکھیں۔ کسی کا پریشر نہیں لینا، ہم نے حساب دینا ہے۔

غریبوں کے حقوق کی حفاظت

غریبوں کا چالان نہ کریں، انہیں وارننگ دیں۔ بڑی گاڑی والوں سے رعایت نہ کریں، ان کو پیغام دیں کہ انہوں نے قانون توڑا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...