فیس بک کی اے آئی ٹولز کی مدد سے کارروائی، ایک کروڑ جعلی پروفائلز ڈیلیٹ

فیس بُک کی بڑی کارروائی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیس بُک نے 2025 کے پہلے نصف میں ایک بڑی احتسابی کارروائی کے تحت تقریباً 1 کروڑ جعلی پروفائلز حذف کردی ہیں۔ یہ جعلی پروفائلز معروف صارفین یا مواد تخلیق کرنے والوں کا روپ اختیار کیے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کی گرفتاری کا دعویٰ

میٹا کا اقدام

سی این بی سی نے لکھا ہے میٹا کے مطابق یہ قدم "اصل" صارفین کے مواد کو بڑھاوا دینے اور جعلی یا نقل شدہ مواد سے حفاظت کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ جعلی اور نقل شدہ پوسٹس کی نشاندہی کرکے، اصل تخلیق کاروں کے کانٹینٹ کو دوبارہ بحال کیا گیا ہے۔

اے آئی کی مدد

نقل کی نشاندہی کے لیے اے آئی اور دیگر ٹیکنالوجیز استعمال کی گئیں۔ نقل شدہ مواد بار بار پوسٹ کرنے والے صارفین کی مونیٹائزیشن بھی معطل کردی گئی۔ میٹا کا کہنا تھا کہ اے آئی ٹولز کی مدد سے یہ کارروائی آگے بھی جاری رہے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...