لاہور میں موٹرسائیکل سوار بارش کے پانی سے بھرے گڑھے میں جا گرا، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
شاہدرہ ٹاؤن میں حادثہ
لاہور (نیوز ڈیسک) شاہدرہ ٹاؤن میں موٹرسائیکل سوار بارش کے پانی سے بھرے گڑھے میں جا گرا، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ججوں کے تقرر میں پارلیمان کا کردار عدلیہ پر حملہ کیسے ہوگیا؟ سینیٹ میں شیری رحمان کا استفسار
تفصیلات
’’جیو نیوز‘‘ لاہور میں شاہدرہ ٹاؤن کے رسول پارک میں سیوریج کی کھدائی کے بعد طوفانی بارش سے پانی کھڑا ہوگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی حملہ کھلی جنگی جارحیت ہے،، ڈی جی آئی ایس پی آر کی سی این این سے گفتگو
واقعہ کی تفصیلات
شہری موٹرسائیکل پر گھر سے نکلتا ہے اور کھلے مین ہول میں گرجاتا ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آ گئی جس میں شہری گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ محلے داروں نے اپنی مدد آپ کے تحت شہری کو باہر نکالا اور ڈوبنے سے بچا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹر حسن علی بھی بسنت کے رنگوں میں رنگ گئے،ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر واقعہ
لاھور میں شہری مین ھول میں موٹرسائیکل سمیت گرگیا pic.twitter.com/ofXSMGYALl
— صحرانورد (@Aadiiroy2) July 16, 2025
بارش کے اثرات
دوسری جانب شاہدرہ ٹاؤن کے مسلم پارک، حسنین کالونی میں بارش کا پانی بدستور کھڑا ہے، جبکہ راجپوت پارک، چاند خان شہید چوک، سراج پارک، پراچہ کالونی کے علاقے بھی متاثر ہیں۔ جھلاراں روڈ، حق باہو روڈ، رحیم بخش روڈ، بخاری پارک و دیگر علاقوں میں بھی پانی جمع ہے۔








