پی ٹی آئی نے سانحہ سوات کے لواحقین میں 20،20 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کر دیئے

سیالکوٹ میں تعزیت
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سکریٹری سلمان اکرم راجہ، ایم این اے فیصل امین گنڈا پور اور ریحانہ ڈار نے ڈسکہ میں سانحہ سوات میں جاں بحق افراد کے گھر آمد کی۔ انہوں نے متاثرہ خاندان کے لوگوں کے ساتھ تعزیت کی اور کہا کہ متاثرہ خاندانوں کا جو نقصان ہوا اس کا کوئی ازالہ نہیں کیا جا سکتا۔
مدد کا اعلان
رہنماؤں کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے لواحقین کو 20،20 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے گئے ہیں۔
ویڈیو ملاحظہ کریں