ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والا جوڑا گرفتار

مقدمہ درج
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ ریس کورس میں ایک سرکاری ملازم کی مدعیت میں ہنی ٹریپ گینگ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف درج مقدمہ میں پیکا ایکٹ کی دفعہ21 بھی شامل کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے آنے سے پہلے برے حالات تھے، آج ڈیفالٹ نہیں سٹاک ایکسچینج کے نئے ریکارڈ بننے کی آواز آتی ہے: مریم نواز
گرفتاری
پولیس نے مقدمہ کے اندراج کے بعد ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والا جوڑا گرفتار کرلیا ہے، ملزمان میں عروج اور راحیل شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کی علامت کو بھی نہ بخشا، شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ
ایف آئی آر کی تفصیلات
ایف آئی آر کے مطابق خاتون ملزمہ نے مدعی مقدمہ کو گھر بلاکر ویڈیو بنائی، 2لاکھ روپے لے کر چھوڑا۔ ملزمان نے بلیک میل کرکے 5 لاکھ 10ہزار روپے مزید بھی وصول کیے۔
متاثرہ شہری کا بیان
سما ٹی وی کے مطابق متاثرہ شہری نے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مزید رقم نہ ملنے پر ویڈیوز مدعی کے دوستوں کو بھجوادیں، ملزمان مدعی کے دوستوں سے بھی ہنی ٹریپ کرکے 4 لاکھ 10ہزار وصول کرچکے ہیں۔