ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والا جوڑا گرفتار
مقدمہ درج
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ ریس کورس میں ایک سرکاری ملازم کی مدعیت میں ہنی ٹریپ گینگ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف درج مقدمہ میں پیکا ایکٹ کی دفعہ21 بھی شامل کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بدقسمتی سے سب کچھ ہائبرڈ ہو گیا، اس میں چچا آصف زرداری اور اُن کی پارٹی بھی شامل ہے، ایمل ولی خان
گرفتاری
پولیس نے مقدمہ کے اندراج کے بعد ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والا جوڑا گرفتار کرلیا ہے، ملزمان میں عروج اور راحیل شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بسنت مناتے ہوئے چوتھی منزل سے گر کر صحافی جاں بحق
ایف آئی آر کی تفصیلات
ایف آئی آر کے مطابق خاتون ملزمہ نے مدعی مقدمہ کو گھر بلاکر ویڈیو بنائی، 2لاکھ روپے لے کر چھوڑا۔ ملزمان نے بلیک میل کرکے 5 لاکھ 10ہزار روپے مزید بھی وصول کیے۔
متاثرہ شہری کا بیان
سما ٹی وی کے مطابق متاثرہ شہری نے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مزید رقم نہ ملنے پر ویڈیوز مدعی کے دوستوں کو بھجوادیں، ملزمان مدعی کے دوستوں سے بھی ہنی ٹریپ کرکے 4 لاکھ 10ہزار وصول کرچکے ہیں۔








