پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد، ایڈمرل نوید اشرف نے صدارت کی

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد ہوا۔ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کانفرنس کی صدارت کی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کپتان یوراج سنگھ میچ کھیلنا چاہتا تھا ، ایک گندا انڈہ پورے کمرے کا ماحول خراب کر دیتا ہے : شاہد آفریدی
بہترین سمندری دفاعی صلاحیتوں کا اعتراف
آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمرل نوید اشرف نے معرکۂ حق کے دوران پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر سمندری دفاعی صلاحیتوں کو سراہا۔ نیول چیف نے بحری راستوں پر تجارت کی روانی اور بندرگاہوں پر بلا تعطل آپریشنز یقینی بنانے کے اقدامات کو سراہا۔ نیول چیف نے میری ٹائم ڈومین میں ممکنہ روایتی اور غیر روایتی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے جنگی تیاریوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: نان فائلرز گاڑی یا غیرمنقولہ جائیداد نہیں خرید سکے گا، بجٹ 2025-26 میں تجویز
بحری نگرانی اور خودکار کشتیوں کی اہمیت
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے بحری نگرانی اور آپریشنز کیلئے ڈرونز، زیرِ آب اور سطحِ آب پر چلنے والی خودکار کشتیوں (بحری ڈرونز) کی اہمیت پر زور دیا۔ کانفرنس میں نیول چیف کی سربراہی میں پرنسپل سٹاف آفسرز اور فیلڈ کمانڈرز نے پاک بحریہ کی پالیسیوں اور منصوبوں کا جائزہ لیا۔