گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور علامہ طاہر اشرفی نے 24ویں انٹرنیشنل عرب ٹورازم اینڈ حج و عمرہ نمائش کا افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی نے انٹرنیشنل فورم فار ریلیجئس ٹورازم کے زیر اہتمام 24ویں انٹرنیشنل عرب ٹورازم اینڈ حج و عمرہ نمائش کا افتتاح کردیا ہے۔ اس موقع پر انٹرنیشنل فورم فار ریلیجیئس ٹورازم کے رہنماوں امین اللہ، عبد الکریم حسنی اور مختلف اسلامی ممالک سے عالمی ٹورازم کے نمائندے بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اے این پی کے سابق رہنما زاہد خان مسلم لیگ ن میں شامل

گورنر پنجاب کا پیغام

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ انٹرنیشنل عرب ٹورازم اینڈ حج و عمرہ نمائش پاکستان کیلئے اور پاکستان سے مذہبی ٹورازم کو فروغ دینے کا باعث بنے گی، دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج جائے گا اور پاکستان سے متعلق دشمن قوتوں نے جو منفی پروپیگنڈا پھیلا رکھا تھا اس کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے بالعموم اور عرب و اسلامی ممالک سے بالخصوص زائرین کو پاکستان آنے کی دعوت دیتا ہوں، پاکستان ایک پُرامن ملک ہے، یہاں کے لوگ محبت کرنے والے مہمان نواز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی کڑی نگرانی، سختیاں کس کے کہنے پر مزید بڑھا دی گئی ہیں؟ بیرسٹر سیف نے نام بتا دیا

حافظ طاہر محمود اشرفی کا نقطہ نظر

اس نمائش کے ذریعے دنیا بھر سے بالخصوص اسلامی ممالک سے ٹورازم کمپنیوں کو لانے کا سہرا حافظ طاہر محمود اشرفی کے سر ہے۔ انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی سربلندی اور وقار کیلئے خدمات انجام دی ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ایران اور عراق میں زائرین کا غائب ہونا ملک کی بدنامی کا باعث بنا، اس بدنامی سے بچنے کیلئے ہمیں اپنے نظام کو بہتر کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: میں بھی بشریٰ بی بی اور عمران خان کے ساتھ سعودی عرب گیا تھا وہاں پر۔۔ مولانا طاہر اشرفی نے بڑا انکشاف کر دیا

مذہبی ٹورازم کی اہمیت

چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مذہبی ٹورازم کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ عمرہ، حج اور زیارتوں کیلئے متعلقہ ممالک اپنے نظام کو بہتر سے بہتر بنا رہے ہیں، ہمیں ان کے مطابق اپنے نظام میں بھی تبدیلیاں کرنا ہوں گی۔ ہم کو اپنے ملک کا نظام بین الاقوامی سطح پر ہم آہنگ کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی دولت میں ایک دن کے دوران کھربوں کا اضافہ ، امریکی تاریخ کے امیر ترین صدر بن گئے

پاکستان میں مذہبی مقدسات

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ہر سال لاکھوں مسلمان حج و عمرہ کیلئے سعودی عرب جاتے ہیں، لاکھوں کی تعداد میں لوگ عراق اور ایران زیارتوں کیلئے جاتے ہیں۔ کئی مذاہب کے مقدسات پاکستان میں موجود ہیں جن کی زیارت کیلئے دنیا بھر سے سیاح پاکستان آنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ اگر ہم مذہبی ٹورازم کو فروغ دیں گے تو اس سے نہ صرف پاکستان کا سافٹ امیج بلند ہوگا بلکہ ملکی معیشت بھی بہتر ہوگی۔

مستقبل کے اقدامات

امین اللہ طاہر نے کہا کہ انٹرنیشنل ریلیجئس ٹورازم کونسل پورے پاکستان میں اس طرح کی نمائشوں کو منعقد کرے گی اور پاکستان اور عالم اسلام، عالم عرب کی مختلف ٹورازم کمپنیوں اور وزارتوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنایا جائے گا۔ اس حوالے سے عملی طور پر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...