آبِ گم سے کولپور اسٹیشن تک مسلسل چڑھائی اور واپسی پر اترائی کی وجہ سے چلتی گاڑی کویکدم روکنا یا چلانا دشوار تھا، اس لیے اس سیکشن پر دوہری پٹری بچھائی گئی

مقدمہ

مصنف: محمد سعید جاوید
قسط: 189

یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد سے تاؤ بٹ تک ٹریفک بحال

آب گم سے کولپور کا گریڈئینٹ

آب گم سے کولپور کا گریڈئینٹ 1:25 کا بنتا تھا یعنی ہر 100 فٹ کا فاصلہ طے کرکے پٹری کو 4 فٹ اونچا ہو جانا تھا۔ اس بلندی کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ جو انجن سبی کے قدرے ہموار اسٹیشن تک مال گاڑی کی پچاس یا زیادہ ویگنوں کو با آسانی کھینچ لاتا تھا، وہ چڑھائی کی وجہ سے سبی سے آب گم تک محض 14 مسافر بوگیاں ہی لا سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سمجھتا ہوں بابر اعظم کو مشکل وقت میں چانس دینا چاہیے تھا، فخرزمان کا پی سی بی کے شوکاز نوٹس پر جواب

بینکر انجن کا استعمال

اس زمانے کا ایک طاقتور اسٹیم انجن 14 ڈبوں کی گاڑی کو سبی سے آب گم تک تو کسی نہ کسی طرح کھینچ ہی لاتا تھا، تاہم آگے کی چڑھائی چڑھنا اس کے بس کا بھی روگ نہیں تھا۔ لہٰذا طے پایا کہ آب گم کے اسٹیشن سے ایک اضافی انجن ریل گاڑی کے پیچھے لگایا جائے گا اور یوں دونوں مل کر ریل گاڑی کو یہاں سے آگے لے جائیں گے۔ یہ فاضل انجن "بینکر انجن" کہلاتا ہے۔ عام حالات میں تو یہ اگلی مرکزی انجن کے ساتھ چلتا ہے، تاہم کسی پہاڑی پر چڑھائی کی صورت میں یہ انجن گاڑی کو آگے دھکیلتا رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منی بجٹ اور پٹرلیم مصنوعات پر جی ایس ٹی لگانے سے متعلق اہم فیصلہ

چڑھائی اور اترائی کا کنٹرول

جب اگلا انجن بلندی سے نشیب کی طرف اترتا ہے تو قدرتی بات ہے کہ اس کے پیچھے لگی کچھ بوگیاں یا ویگنیں ابھی چڑھائی چڑھ ہی رہی ہوتی ہیں۔ اس صورت میں، بینکر انجن پیچھے سے ان کو دھکیلتا رہتا ہے۔ اسی طرح جب واپسی پر ساری گاڑی نشیب کی طرف اْتَر رہی ہوتی ہے تو یہ بینکر انجن پیچھے سے بریک لگا کر گاڑی کی رفتار کو قابو میں رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق، 16 زخمی

بینکر انجن کی اہمیت

مال گاڑی کی نیچے اترتی ہوئی رفتار کو قابو میں رکھنے کے لیے اس کے پیچھے کچھ خالی اور اضافی ویگنیں بھی لگا دی جاتی ہیں تاکہ وہ بریک لگانے میں مددگار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک روز بڑی کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا ہوگیا

آج کا استعمال

بینکر انجن لگانے کا یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ عام حالات میں اس علاقے یعنی آب گم میں 9 مسافر بوگیوں پر ایک بینکر انجن لگتا ہے۔ لیکن اگر ان کی تعداد 10 یا اس سے کچھ زیادہ ہو جائے تو پھر مرکزی انجن کے ساتھ 2 بینکر انجنوں کی ضرورت پڑتی ہے۔ بڑی اور طویل ایکسپریس گاڑیوں جیسے کہ پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو آب گم سے کولپور تک لے جانے کے لیے اس کے مرکزی انجن کے علاوہ پیچھے 2 اضافی انجن لگتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آذربائیجان نے 2 ارب ڈالرز کے سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کر دیئے

دوہری پٹری کی ضرورت

آب گم سے کولپور اسٹیشن تک جاتے ہوئے مسلسل چڑھائی اور واپسی پر اترائی کی وجہ سے چلتی ہوئی گاڑی کو ایک دم روکنا یا چلانا تھوڑا سا دشوار ہوتا ہے۔ اس لیے اس سیکشن پر دوہری پٹری بچھائی گئی ہے تاکہ مخالف سمت سے آنے والی گاڑی کو کراسنگ کروانے کے لیے کسی گاڑی کو بریک نہ لگانا پڑے۔ اگر کسی گاڑی کا حادثہ یا پٹری سے اترنے کا خدشہ ہو تو صرف ایک ہی پٹری بند ہوتی ہے، دوسری لائن کو استعمال کرتے ہوئے گاڑیاں اپنا سفر جاری رکھتی ہیں۔

کولپور اسٹیشن پر بینکر انجن کا ہٹانا

وادی بولان کے آخری بڑے اور سب سے بلند اسٹیشن کولپور پر یہ اضافی بینکر انجن ہٹا دیا جاتا ہے کیونکہ وہاں سے کوئٹہ تک کا راستہ قدرے ہموار ہو جاتا ہے اور گاڑی اپنے معمول کے مطابق چلتی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

نوٹ: یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں)۔ ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...