مزدوروں کی آمدنیاں بہت کم ہیں، تھوڑے وسائل میں فیملی اور بچوں کی تعلیم و تربیت اور صحت کے مسائل سے عہدہ برآ ہونا جان جوکھوں کا کام ہے

مصنف

رانا امیر احمد خاں

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کی سازش کا الزام، پاکستانی شہری کو کینیڈا سے امریکہ بدر کر دیا گیا

قسط: 98

یہ بھی پڑھیں: ایران، اسرائیل جنگ کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹوئٹ بھی آ گیا

انڈسٹریل کوریج پراجیکٹس لاہور

اکتوبر 1972ء میں میرا تبادلہ ہیڈ آفس لاہور میں بطور موٹیویشن آفیسر کر دیا گیا۔ ریلوے ورک شاپ لاہور اور پاکستان منٹ کے انڈسٹریل کوریج پروجیکٹس میری نگرانی میں دیئے گئے، جہاں فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن کی خدمات سرانجام دینے کے لئے 3 مرد موٹیویٹرز تعینات تھے، ایک لیڈی ہیلتھ وزیٹر کیرن ریلوے ہسپتال میں مامور تھی۔ ریلوے ورک شاپس لاہور میں تقریباً 20 ہزار کی تعداد میں ریلوے مزدور کام کرتے تھے، ریلوے مزدوروں کے لئے ریلوے ویلفیئر آفس کے ساتھ ہمارا فیلڈ سٹاف بیٹھتا تھا جو وہاں آنے والے سٹاف مزدوروں اور لیبر لیڈروں کو آگاہی اور مانع حمل ادویات کی سپلائی دیتا تھا۔ فیلڈ سٹاف کی نگرانی ٹریننگ کے علاوہ مختلف ریلوے آفیسرز سے ملاقات کرکے ان کو اعتماد میں لینا بھی میرے فرائض میں شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ، بینچوں کی تشکیل میں شفافیت لانے کی ضرورت

لیبر آگاہی کورسز

اتنی بڑی تعداد میں ریلوے مزدوروں تک رسائی اور فیملی پلاننگ، فیملی ویلفیئر کا پروگرام اور خاندانی منصوبہ بندی کے طریقوں کے بارے میں آگاہی دینے کے لئے ہم نے یونی سیف کے ڈائریکٹر لیبر کے مشورے سے 5 روزہ تربیتی ٹریننگ (Labour orientation training courses) کے نام سے کورسز منعقد کروانے کا ایک سلسلہ شروع کیا، جن میں فیملی ویلفیئر پروگرام، مانع حمل ادویات، اسلام اور فیملی پلاننگ، یورپ اور دیگر ترقیاتی ممالک میں شرح آبادی کم کیوں؟ اور غریب ممالک میں آبادی میں تیزی سے اضافہ کیوں؟ زچہ و بچہ کی صحت اور انسانی نظام تولید پر لیکچرز کے ساتھ ساتھ انہیں دس دس کے گروپس میں تقسیم کرکے گروہی مباحث (Discussion Group) اور سوال و جواب کے ذریعے تعلیم اور آگاہی دی جاتی تھی۔ اس طرح یہ کورسز ان پڑھ ناخواندہ لیبر مزدوروں کو علم و آگاہی دینے اور ذہن نشین کروانے میں بے حد مؤثر، ممد و معاون ثابت ہوتے تھے۔ ان مذکورہ کورسز کے انعقاد کے بعد جب بڑی تعداد میں مزدور فیملی پلاننگ سنٹروں میں مشورہ کرنے آتے تھے یا اپنی زوجگان کو لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کے پاس بھیجتے تھے تو اس سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا تھا کہ (Labour Orientation Courses) کس حد تک کامیاب اور مفید ثابت ہو رہے تھے۔ لاہور میں ایک سالہ مزید قیام ملازمت کے بعد مجھے انڈسٹریل کوریج پروگرام فیصل آباد میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹرانسفر کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سردی، بھوک پیاس سب برداشت کرنے کو تیار ہیں،احتجاج کا پہلا مرحلہ مکمل اب دوسرا شروع ہوگا: بیرسٹر سیف

فیصل آباد انڈسٹریل کوریج پراجیکٹس

1970ء کی دہائی میں فیصل آباد کا شمار ملک کے بڑے صنعتی شہروں میں ہوتا تھا، فیصل آباد میں کپڑے بنانے کے کارخانے اور فیکٹریاں تھیں، جن میں کوہِ نور ٹیکسٹائل ملز، کاٹن فیکٹری، نشاط ٹیکسٹائل ملز، کریسنٹ ٹیکسٹائل ملز اور جڑانوالہ میں جوٹ ملز اور حسین شوگر ملز بڑی فیکٹریاں تھیں جن میں غالباً 40ہزار لیبر فورس کام کر رہی تھی۔ ان تمام فیکٹریوں کارخانوں میں ہمارا سٹاف خدمات دینے کے لئے مامور تھا۔ مزدوروں تک فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن کا پیغام پہنچانا اور انہیں خاندانی منصوبہ بندی کے فوائد سے آگاہ کرتے ہوئے ان کی لائف کوالٹی کو بہتر کرنا ہمارے مقاصد میں شامل تھا۔ پاکستان میں مزدوروں کی آمدنیاں بہت کم ہیں، تھوڑے وسائل میں فیملی اور بچوں کی تعلیم و تربیت اور صحت کے مسائل سے عہدہ برا ہونا جان جوکھوں کا کام ہے، اتنا ہی مشکل کام انہیں خاندانی منصوبہ بندی کے طریقوں پر عمل کرنے کے لئے آمادہ کرنا اور کم بچوں کے ساتھ ایک بہتر معیار زندگی کے بارے میں شعور بیدار کرنا ہے۔ سالہا سال سے ہمارے مزدور کی زندگی برابر کٹھن چلی آ رہی ہے اور بہتر زندگی کا حصول مشکل تر ہوگیا ہے.

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف ترجوت سنگھ کو شکست دیدی

(جاری ہے)

نوٹ

یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...