خستہ حال عمارتوں سے انخلا کی رپورٹ طلب

وزیراعلیٰ پنجاب کی تشویش
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں بارشوں کے دوران چھتیں، دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے متعدد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیٹنگ خبروں کے بیچ چہل کی ہیٹرک! آر جے مہوش کا ردعمل وائرل ہوگیا
انتظامی اقدامات
وزیراعلیٰ مریم نواز نے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو خستہ حال عمارتوں سے انخلا کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ جگہ جگہ لٹکتے بجلی کے ننگے تار ہٹانے کے لئے متعلقہ اداروں کو بھی خط لکھے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے چھتیں گرنے کے پے در پے واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت بھی کی۔
عوامی اپیل
وزیراعلیٰ مریم نواز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بجلی کے پول، لٹکتے تار اور دیگر برقی تنصیبات سے دور رہنے اور بارش کے دوران خستہ حال عمارتوں میں رہائش سے گریز کیا جائے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے بارشوں کے دوران حادثاتی طور پر جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔