دو بزرگوں کے درمیان نہر میں تیراکی کی شرط، ایک ڈوب کر جاں بحق

بزرگ کی موت کا واقعہ
بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چنی گوٹھ میں دو بزرگوں کے درمیان عباسیہ لنک کینال پار کرنے کی ایک ہزار روپے کی شرط لگی، 66 سال کا ایک بزرگ کینال میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
مقدمہ کی تفصیلات
متوفی کی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ خاتون نے موقف اختیار کیا کہ علاقہ مکینوں نے ان کے شوہر کو تیراکی کے لیے آمادہ کیا۔ دوسرا بزرگ شرط پوری کیے بغیر ہی کینال سے نکل آیا۔ خاتون نے کہا کہ تیراکی کی شرط لگانے والے لوگ اس کے شوہر کی موت کے ذمہ دار ہیں۔