ڈیزل کی قیمت میں اضافہ؛ مسافر ٹرینوں کے کرائے پھر بڑھ گئے

کرائے میں اضافہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باعث مسافروں ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ تجاویز، 200 سے 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی، خصوصی رعایت کی تجویز
فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں تبدیلی
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ ریلوے نے فریٹ ٹرین میں کوئلہ کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ فرٹیلائزر کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کا اثر
ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے کا اضافہ ہونے کی وجہ سے پاکستان ریلوے پر روزانہ کی بنیاد پر 39 لاکھ 86 ہزار 500 روپے جبکہ ماہانہ 11 کروڑ 95 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے۔
ڈیزل کی اوسط استعمال
پاکستان ریلوے کے سسٹم پر روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً 3 لاکھ 50 ہزار لیٹر ڈیزل استعمال ہوتا ہے۔