ڈیزل کی قیمت میں اضافہ؛ مسافر ٹرینوں کے کرائے پھر بڑھ گئے
کرائے میں اضافہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باعث مسافروں ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں تبدیلی
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ ریلوے نے فریٹ ٹرین میں کوئلہ کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ فرٹیلائزر کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قلعہ عبداللہ سے گزشتہ رات اغواء کیے گئے 2 افراد کی لاشیں مل گئیں
ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کا اثر
ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے کا اضافہ ہونے کی وجہ سے پاکستان ریلوے پر روزانہ کی بنیاد پر 39 لاکھ 86 ہزار 500 روپے جبکہ ماہانہ 11 کروڑ 95 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے۔
ڈیزل کی اوسط استعمال
پاکستان ریلوے کے سسٹم پر روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً 3 لاکھ 50 ہزار لیٹر ڈیزل استعمال ہوتا ہے۔








