متحدہ عرب امارات سے 5 مطلوب اشتہاری گرفتاری کے بعد پاکستان منتقل
متحدہ عرب امارات سے مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات سے 5 مطلوب اشتہاریوں کو گرفتار کرکے پاکستان منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2026 ہائیکورٹ میں چیلنج
سی سی ڈی کا کامیاب آپریشن
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک فرار اشتہاریوں کے خلاف سی سی ڈی کا کامیاب آپریشن جاری ہے، اس دوران اسپیشل آپریشن سیل نے متحدہ عرب امارات سے 5 مطلوب اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیرایو تھراپی یا کوبلیشن مشین کیا کسی طرح بھی کیموتھراپی کا متبادل ہے یا نہیں ؟ڈاکٹر وقاص نوازنے ڈاکٹر فیضان ملک کی شفایوسفزئی سے گفتگو کی ویڈیو شیئر کردی
گرفتار ملزمان کی تفصیلات
گرفتار ملزمان سی سی ڈی کو قتل اور مالی فراڈ کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔ سی سی ڈی ٹیم پانچوں اشتہاریوں کو لے کر یو اے ای سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئی۔ گرفتار ملزمان میں قتل کے مقدمے میں سیالکوٹ پولیس کو مطلوب اشتہاری محمد جمیل بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک سال میں بینکوں کے ڈپازٹس 3685 ارب روپے بڑھے گئے
دیگر گرفتار ملزمان
علاوہ ازیں نارووال پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب گل باز خان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسی طرح فیصل آباد پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم محمد الیاس کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار اشتہاری نوید ڈار لاہور پولیس کو مالی فراڈ کے مقدمے میں مطلوب تھا۔
اس کے علاوہ فیصل آباد پولیس کو مالی فراڈ کے مقدمے میں مطلوب شہزام خورشید کو بھی یو اے ای سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان کی بیان
ترجمان کے مطابق سی سی ڈی ٹیم پانچوں اشتہاریوں کو لے کر آج لاہور پہنچنے گی۔ بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان میں جرائم کرنے یا کروانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ پاکستان میں جرائم کر کے بیرون ملک فرار اشتہاریوں کو ہر قیمت پر گرفتار کر کے پاکستان لایا جائے گا۔ قانون سے کوئی بالاتر نہیں، بیرون ملک فرار اشتہاریوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔








