جمہوری لوگوں کی بدقسمتی کہ بڑوں کی ریس یہی ہے کہ سر، میں زیادہ خدمت کروں گا: ایمل ولی خان

اکتوبر 2023 پشاور
اے این پی کے صدر کی گفتگو
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ جمہوری لوگوں کی بدقسمتی یہ ہے کہ بڑوں کی ریس یہی ہے کہ "سر، میں زیادہ خدمت کروں گا"۔ اقتدار سے علیحدہ تو ہونا ہی ہے، پھر کس منہ سے کہیں گے کہ ووٹ کو عزت دو۔
حکومت کی کارکردگی
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ایمل ولی خان نے کہا، "موجودہ حکومت شاید مزید دس سال بھی چل جائے، بہترین خادم ملے ہوئے ہیں، اور اُنہیں اور کیا چاہیے؟ بدنامی بھی انہی کی، اور ان کی خدمت میں واہ واہ بھی انہی کی۔ ہم جمہوری لوگوں اور پاکستان میں موجود اقلیتوں کے لیے بدقسمتی ہے کہ اب بڑوں کی ریس یہی ہے کہ 'سر، میں زیادہ خدمت کروں گا'۔"
سیاست کا حال
ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ "یہ جو کچھ ہو رہا ہے، چاہے وہ 27ویں ترمیم کی بات ہو، کیا یہ جمہوریت کی خدمت ہوگی یا نہیں؟ لیکن جو افواہیں ہیں، کیا وہ جمہوریت کی خدمت ہیں؟ میں تو منہ پر کہتا ہوں کہ پانچ نہیں، دس نہیں، پندرہ سال حکومت کرلو، نکلوگے تو سہی، پھر کس منہ سے کہو گے کہ ووٹ کو عزت دو۔"
ویڈیو کلپ