حمیرہ اصغر کیس: اداکارہ سے ان کے آخری ایام میں کون کون رابطے میں رہا؟

پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر کی تحقیقات
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں نشئیوں نے بھکاری کو قتل کردیا
تحقیقات کے مراحل
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ حمیرا اصغر کے فلیٹ کی چابیاں تحویل میں لے لی گئی ہیں۔ فلیٹ کے مرکزی دروازے کی 3 چابیاں فلیٹ کے اندر سے ملی ہیں جبکہ بلڈنگ انتظامیہ، چوکیدار اور اداکارہ کی سابقہ گھریلو ملازمہ شامل تفتیش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی گجرات کے شہر امریلی میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ جاں بحق
تفتیشی حکام کی معلومات
تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ بلڈنگ انتظامیہ، چوکیدار اور گھریلو ملازمہ سے تفتیش کی گئی ہے۔ تمام لوگ اکتوبر 2024 تک حمیرا اصغر سے رابطے میں تھے جبکہ حمیرا کی ملازمہ 2024 میں ملازمت چھوڑ کے جاچکی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: 40 سال تک صفائی کرکے پیسے جمع کرنے والا انڈونیشیا کا جوڑا حج کرنے پہنچ گیا
مالی مشکلات اور کام کے اشارے
تفتیشی حکام کے مطابق لگتا ہے کہ حمیرا اصغر مالی طور پر پریشان تھیں۔ انہوں نے ستمبر 2024 میں آخری کمرشل شوٹ کیا تھا اور وہ کام سے متعلق اکتوبر 2024 میں لوگوں سے رابطے میں تھیں۔
CCTV کی عدم موجودگی
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ فلیٹ کے باہر اور اطراف میں سی سی ٹی وی کیمرے نہیں ہیں۔