24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کا خدشہ ظاہر

ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیش گوئی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کا خدشہ ظاہر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہید ہونے والے کسی کے بیٹے اور بھائی تھے، ظلم کیا گیا، کیا دوسروں کو مارنا اور زخمی کرنا پرامن احتجاج ہوتا ہے؟ مریم نواز

سیلابی صورتحال اور طغیانی کا خدشہ

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں سے شہروں میں سیلابی صورتحال اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ لاہور، چکوال، اٹک، جہلم، خوشاب، اور سرگودھا میں آندھی طوفان سمیت شدید بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح، گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، قصور، شیخوپورہ، اور حافظ آباد میں بھی شدید بارش متوقع ہے۔

راولپنڈی میں رین ایمرجنسی کا نفاذ

دوسری جانب، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ راولپنڈی میں مقامی سطح پر چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈی جی کا کہنا ہے کہ نالہ لئی کے اطراف نشیبی علاقوں کے رہائشی انخلا کی صورت میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...