توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ

راولپنڈی میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں لڑکی سے ملنے آئی آشنا کے پکڑے جانے پر ساتھیوں کی فائرنگ سے لڑکی ہی زخمی ہوگئی
نئی سماعت کا مقام
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اب اڈیالہ جیل کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہونا تھی، جو اب جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگی۔
وکیل صفائی کی آگاہی
وکیل صفائی خالد یوسف چودھری کو عدالتی عملے نے اس حوالے سے باضابطہ آگاہ بھی کردیا ہے۔