اسلام آباد: نئی تعمیر شدہ ای الیون فلائی اوور پر بارش کے بعد دراڑیں پڑ گئیں

حالیہ بارشوں کا اثر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حالیہ بارشوں نے حکومت کی کارکردگی اور تعمیراتی معیار پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ دارالحکومت میں ای الیون فلائی اوور کی ایک سائیڈ کی سڑک پر گہری دراڑیں پڑ گئی ہیں، جس سے پل کی پائیداری اور منصوبے کی شفافیت پر سنگین خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
عارضی مرمت کی کوششیں
نجی ٹی وی چینل آج نیوز ذرائع کے مطابق متعلقہ انتظامیہ نے دراڑیں چھپانے کے لیے مٹی ڈال کر عارضی مرمت کا عمل شروع کر دیا ہے۔ عملہ پل کے کناروں پر پڑی دراڑوں کو مٹی سے کور کرنے میں مصروف ہیں۔
تعمیراتی کام کی تاریخ
واضح رہے کہ فلائی اوور پر تعمیراتی کام کچھ ہی عرصہ قبل مکمل ہوا تھا اور اس کا باقاعدہ افتتاح بھی ہو چکا ہے۔ تاہم پہلی ہی بارش میں سڑک کی حالت بگڑ گئی۔