بہاولنگر ؛ بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق

بہاولنگر میں افسوس ناک واقعہ
بہاولنگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) - بہاولنگر میں بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، بہاولنگر کے گاؤں 18ون آر میں بارش کا پانی جمع تھا، جس کی گہرائی 10 فٹ تک تھی۔ بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے تین بچے ڈوب گئے اور ان کی عمریں 11، 9 اور 8 سال تھیں۔