سینئر صحافی ثناء اللہ نے اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں تین سالوں کے دوران اضافے کی تفصیل بتا کر وزیراعظم کے کوآرڈینٹر رانا احسان افضل کو لا جواب کر دیا

سینئر صحافی کی تنقید
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ثناء اللہ نے تین سال قبل عمران خان کی حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کے وقت اور بعد میں تین سال کے دوران ہونے والے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ بتا کر وزیراعظم کے کو آرڈینیٹر رانا احسان افضل کو لاجواب کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم پاس ہونے کے بعد نوازشریف اچانک کس ملک روانہ ہو گئے ؟ جانئے
قیمتوں میں اضافہ کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق صحافی ثناء اللہ نے کہا کہ اپریل میں جب عدم اعتماد کی تحریک کے وقت اور تین سال بعد کی قیمتیں بتاتا ہوں جو میں سرکار کے پی بی ایس سے لکھ کر لایا ہوں، گیس کی قیمت اس وقت 141 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تھی، آج 1976 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جو کہ 3 سالوں میں 1200 فیصد اضافہ ہے۔ پیٹرول 152 روپے لیٹر تھا اور آج 272 روپے لیٹر ہے۔ ڈیزل اس وقت 147 روپے آج 284 روپے ہے۔ بجلی کا بھی اگر نکال لیں تو اس میں ڈیڑھ سو سے 200 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ بیف کی قیمت اس وقت 600 روپے فی کلو تھی اور آج 1110 روپے کلو ہے۔ چاول 75 کلو تھا آج 155 روپے کلو ہے۔ آٹا 988 روپے 20 کلو کا تھیلا تھا آج یہ 1505 سے لے کر 1934 روپے تک جاتا ہے۔ تین سال پہلے ایک کلو دودھ 110 روپے تھا آج 220 روپے اوسط قیمت ہے۔
سوشل میڈیا پر رد عمل
سرکاری اعدادوشمار کےمطابق عمران خان کی حکومت ختم ہونے سےآج تک گیس کی قیمتوں میں ????????????????فیصد اضافہ ہوا پیٹرول اس وقت 152 تھا آج ???????????? روپے ہے بجلی قیمتوں میں ???????????? فیصد اضافہ ہوا ہے گوشت اس وقت 600 تھا آج ???????????????? روپے کلو ہے آٹا 20 کلو 988 تھا آج ???????????????? روپے ہے! ثناءاللہ… pic.twitter.com/K6vRL2QvkC
— AMJAD KHAN (@iAmjadKhann) July 17, 2025