صلت پاشا اور رضا ہارون نے یاسمین راشد کی رہائی کیلئے آواز بلند کر دی

یاسمین راشد کی طبیعت ناساز

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کو گزشتہ روز طبیعت ناساز ہونے پر کوٹ لکھپت جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم اب ان کی رہائی کے لیے آوازیں بلند ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غریب کو بجٹ میں کچھ نہیں دیا گیا،سینیٹر زرقا سہروری

انسانی ہمدردی کے مطالبات

تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر برائے آئی ٹی رضا ہارون نے ٹویٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسانی ہمدردی اور اخلاقی رحمدلی کا تقاضہ ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے ساتھ نرمی برتی جائے۔ انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے، پیرول پر ریلیف دیا جائے، یا ان کے گھر کو سب جیل قرار دے کر ہاؤس اریسٹ میں رکھا جائے۔ یہ موقع ہے کہ فراخدلی اور درگزر کا مظاہرہ کیا جائے، جو نہ صرف مثبت مثال قائم کرے گا بلکہ سیاسی ماحول میں بھی نرمی اور توازن پیدا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پھر لرز اٹھا،دو روز میں 11 واں زلزلہ

صولت پاشا کی حمایت

یاسمین راشد کیلئے صولت پاشا نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ کل سے یاسمین راشد کی رہائی کے لیے کچھ پوسٹس دیکھیں، میں تو پچھلے ایک دو سال میں کئی بار یہ تذکرہ کر چکا ہوں کہ نا صرف وہ بلکہ دیگر خواتین کو بھی اب رہائی دے دی جائے۔ وہ سب اپنے جرم کے برابر سزا کاٹ چکیں، کچھ تو میں نے دیکھیں بھی جو ضمانت پر باہر آ کر اپنی سیاسی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ لیکن ڈاکٹر یاسمین راشد پر زیادتی کا سلسلہ بند کریں، وہ بیمار اور بزرگ ہیں، ان کی فوری رہائی کروائی جائے چاہے پیرول پر ہو۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کی صورتحال

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق یاسمین راشد کو سانس میں دشواری، دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر زیادہ ہونے پر اسپتال لایا گیا ہے۔

یاسمین راشد کے معدے میں درد اور جلن بھی ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...