مائنز اینڈ منرلز بل پر ایک دینی سیاسی جماعت نے اپنے رکن کو شوکاز نوٹس دیا تو اس نے جواب دیاکہ سیٹ پیسوں سے خریدی ، اب جسے مرضی ووٹ دوں: حافظ نعیم الرحمان کی ویڈیو وائرل

کراچی میں ویڈیو وائرل
کراچی (ویب ڈیسک) ان دنوں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ سیاسی جماعتوں کے اندر شفافیت سے متعلق گفتگو کرتے سنائی دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں سب کو سب مل رہا ہے، مال بھی آزادی بھی:فیصل واوڈا
شو کاز نوٹس کا معاملہ
وائرل ویڈیو میں حافظ نعیم الرحمان کا کہناتھا کہ آپ کو یاد ہوگا کہ ایک پارٹی نے منرلز کے حوالے سے اپنے رکن کو شوکاز نوٹس دیا کہ آپ نے یہ رائے کیوں دی۔ تو انہوں نے جواب دیا کہ آپ پارٹی والے کون ہوتے ہیں ہم سے پوچھنے والے؟ ہم نے تو سیٹ پیسوں سے خریدی ہے۔ یہ پارٹی بھی ایک دینی مذہبی پارٹی ہے، اس کو وہ بندہ چیلنج کر رہا ہے کہ آپ مجھے شوکاز دینے والے کون ہوتے ہیں، میں نے تو آپ سے یہ سیٹ پیسوں میں خریدی ہے، اب میری مرضی میں جس کو چاہوں، ووٹ دوں۔
جماعت کی طرف سے ردعمل
حافظ نعیم الرحمان نے کسی جماعت یا شخص کا نام تو نہیں لیا لیکن سما ء کی ویب سائٹ کے لیے جولائی 2025ء میں جلال نورزئی نے لکھا کہ بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف جمعیت علما اسلام کے یونس عزیز زہری ہیں۔ حزب اختلاف کا حکومت کے ساتھ رویہ دوستانہ ہے۔ جمعیت علما اسلام کے رکن اسمبلی زابد ریکی نے مالی سال 2025-26 کی بجٹ منظوری پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو پھولوں کا ہار پہنایا اور گل پاشی کی۔
اس پر جے یو آئی کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے زابد ر