کوتھم پاکستان کی جانب سے سول ایوارڈ حاصل کرنے والے سینئر صحافیوں کے اعزاز میں پروقار ظہرانہ، اہم شخصیات کی شرکت

یہ تقریب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوتھم پاکستان کی جانب سے سول ایوارڈ حاصل کرنے والے معروف و سینئر صحافیوں نصراللہ ملک، سلمان غنی اور مزمل سہروردی کے اعزاز میں ایک پروقار اور پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر، فہرست میں کراچی کا کونسا نمبر ہے؟ جانیے
حاضرین
اس تقریب میں ملک کے نامور صحافیوں مجیب الرحمان شامی، حفیظ اللہ نیازی، افتخار احمد کے ساتھ ساتھ مئیر لاہور مبشر جاوید، فرخ سہیل گوئندی، سمیع اللہ خان (ایم پی اے مسلم لیگ ن)، میاں منیر (سابقہ ایم پی اے مسلم لیگ ن)، سلمان آرائیں (سی ای او فنادک)، عابد بٹ (سی ای او امانہ مال لاہور)، ایڈووکیٹ عبداللہ ملک، میاں مشتاق (سی ای او الرحمان گارڈن)، عمران اعجاز (سی ای او چیزیئس) اور سابقہ و موجودہ اراکین اسمبلی، معروف کاروباری و سماجی شخصیات اور ایڈووکیٹس نے خصوصی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: کم عمری کی شادی سے متعلق بل کو مذہب سے متصادم قرار دینا بچوں کے حقوق کی نفی ہے: انسانی حقوق کمیشن
خطاب
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کوتھم پاکستان کے سی ای او احمد شفیق نے سول ایوارڈ یافتہ صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو صحافتی میدان میں ایک روشن مثال قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ادھورا خواب
مبارکباد
مجیب الرحمان شامی نے اپنے خطاب میں ایوارڈ یافتگان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور کہا کہ ایسے اقدامات نوجوان صحافیوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
خدمات کی تعریف
شرکاء نے کوتھم کی قومی سطح پر خدمات کو سراہا اور اسے ایک مثبت قدم قرار دیا جو پیشہ وارانہ صحافت کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔