امریکی صدر کے دورے سے متعلق غیرمصدقہ خبر دینے پر جیواور خبردینے والے صحافی کی معذرت

معذرت کا اعلان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکی صدر کے دورے سے متعلق غیرمصدقہ خبر دینے پر جیونیوز اور خبردینے والے صحافی کی معذرت کرلی، یہ خبر بنیادی طور پر بے بنیاد نکلی۔ اٹھارہ ستمبر کو ٹرمپ کا ممکنہ دورہ برطانیہ شیڈول ہے جبکہ پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھی ایسی کسی خبر سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر سیف کی سربراہی میں کے پی کے وفد کا شمالی وزیرستان کا دورہ
دفتر خارجہ کا ردعمل
دفتر خارجہ کے ترجمان کی گفتگو پر مبنی ٹکرز کے ساتھ ہی جیونیوز نے بھی معذرت کرلی اور کہا کہ "ادارہ غیر تصدیق شدہ خبر دینے پر معذرت خواہ ہے"۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے کس چیز کے ذریعے 220 ارب کا قرض لے لیا؟ بڑی خبر
صحافی کا بیان
ادھر متعلقہ صحافی اعزاز سید نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ "آج، مجھے یہ تسلیم کرتے ہوئے شدید شرمندگی محسوس ہو رہی ہے کہ میں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق تاریخ کو غلط رپورٹ کیا۔ جو معلومات میں نے شیئر کی وہ قبل از وقت اور ابھی تک حتمی نہیں تھی۔ میں اس کی پوری ذمہ داری لیتا ہوں اور اپنے تمام فالووز بشمول میری تنظیم، جیو نیوز، جس نے ہمیشہ مجھ پر بھروسہ کیا ہے، سے معذرت خواہ ہوں۔ میں اپنے کام میں درستگی، دیانتداری اور شفافیت کے لیے پرعزم ہوں، اور مجھے اس غلطی پر واقعی افسوس ہے"۔
سوشل میڈیا پر اظہار خیال
Today, I feel deeply embarrassed to admit that I misreported the date related to U.S. President Donald Trump — the information I shared was premature and not yet final. I take full responsibility for this oversight and offer my sincerest apologies to all my followers, including…
— Azaz Syed (@AzazSyed) July 17, 2025