پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ، محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
پابندیاں عائد
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، پنجاب حکومت نے دریاؤں، نہروں، تالابوں اور جھیلوں میں ہر قسم کی تیراکی پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس کے علاوہ، سڑکوں اور کھلی جگہوں پر بارش کے جمع پانی میں نہانے پر بھی پابندی ہوگی۔