پشاور میں چند روز کے دوران خواجہ سراؤں پر چوتھا حملہ
فائرنگ کا واقعہ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ کوتوالی کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک خواجہ سرا کو زخمی کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چاہت فتح علی خان کا خود پر انڈے پھینکے جانے کے واقعے پر ردعمل سامنے آگیا
زخمی خواجہ سرا کی شناخت
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے خواجہ سرا کا نام برفی ہے، جسے تھانہ کوتوالی کی حدود میں نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حامد رضا کی گرفتاری نہیں ہوئی، انہوں نے خود کو سرنڈر کیا ہے، یہ ان کی اپنی مرضی اور فیصلہ ہے، بیرسٹر گوہر
ہسپتال میں منتقل کیا جانا
خواجہ سرا کو زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ پولیس نے 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اجنبیوں کے ہاتھوں اپنی بیوی کا ریپ کروانے والا شوہر: ’تم اکیلے کتے کی طرح مرو گے،‘ عدالت میں بیٹی کا اپنے ملزم والد سے سخت مکالمہ
حملوں کی بڑھتی ہوئی تعداد
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر خواجہ سرا ایسوسی ایشن فرزانہ کا کہنا ہے کہ چند روز کے دوران خواجہ سراؤں پر یہ چوتھا حملہ ہے، جبکہ گزشتہ ہفتے بھی ایک خواجہ سرا کو قتل کیا گیا تھا۔
خواجہ سراؤں کے تحفظ کی ضرورت
فرزانہ نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں اب تک 60 سے زائد خواجہ سرا قتل کیے جاچکے ہیں۔ صوبائی حکومت خواجہ سراؤں کے تحفظ کےلیے اقدامات کرے۔








