اس عمر میں ایکشن فلم نہیں کی جارہی،بالیوڈ سپر اسٹار سلمان خان

سلمان خان کی نئی فلم کا اعلان
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم "بیٹل آف گلوان" کو اب تک کی سب سے مشکل فلم قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے پوسٹرز لگ گئے
فلم کی مشکلات اور چیلنجز
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے انکشاف کیا کہ فلم کے لیے انہیں شدید تربیت، دوڑ، مارشل آرٹس اور سرد موسم میں شوٹنگ جیسے چیلنجز کا سامنا ہے اور یہ ان کی فلمی زندگی کا سب سے مشکل کردار ہے۔ ان کا کہنا تھا، "جسمانی طور پر یہ فلم بہت demanding ہے، ہر دن کے ساتھ یہ مزید مشکل ہوتی جارہی ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر کو دکھاوا مہنگا پڑ گیا، لمبے عرصے کیلئے جیل کی ہوا کھلا دی گئی۔
شوٹنگ کا مقام اور فٹنس ضروریات
انہوں نے بتایا کہ اس فلم کی شوٹنگ لداخ کے بلند و بالا اور ٹھنڈے علاقوں میں کی جائے گی، جہاں 20 دن شوٹنگ اور 7 سے 8 دن ٹھنڈے پانی میں کام کرنا ہوگا۔ اس کیلئے انہیں اپنی فٹنس کا بھی بہت خیال کرنا پڑے گا۔
فلم کی ریلیز کی تاریخ
سلمان خان نے اس بات کی تصدیق بھی کی کہ فلم کا ریلیز شیڈول جنوری 2026 کے لیے رکھا گیا ہے۔ یاد رہے کہ کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے سلمان خان اب 59 برس کے ہوچکے ہیں۔