بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کو مداحوں کے دلوں میں ایک بار پھر زندہ کرنے کا اعلان

سدھو موسے والا کا یادگار ہولوگرام ٹور

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی شہرت یافتہ پنجابی بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کو مداحوں کے دلوں میں ایک بار پھر زندہ کرنے کے لئے یادگار ہولوگرام ٹور کا اعلان کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت وکلاء کے مسائل حل کرنے کیلیے لائحہ عمل بنا رہی ہے، وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ

موسیقی کی دنیا میں خالی جگہ

28سالہ گلوکار سدھو موسے والا کی 2022 میں موت کے بعد موسیقی کی دنیا میں ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا تھا۔ لیکن حال ہی میں ان کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کی گئی پوسٹ نے دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ اس پوسٹ میں سدھو موسے والا کے عالمی ٹور کا اعلان کیا گیا، جسے ’سائنڈ ٹو گاڈ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد اسلم پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

جدید ہولوگرام ٹیکنالوجی

اس پوسٹ میں ایک ویب سائٹ کا لنک بھی شامل کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا کہ یہ ٹور ایک جدید ہولوگرام ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پیش کیا جائے گا۔ ویب سائٹ کے مطابق یہ ٹور صرف ایک موسیقی کا مظاہرہ نہیں بلکہ ایک جذباتی خراج تحسین ہے جو سدھو موسے والا کے فن، آواز اور شخصیت کو ایک نئی زندگی دے گا۔

پروگرام کی تفصیلات

بھارتی میڈیا کے مطابق اس منفرد ٹور میں 3D ہولوگرافک پروجیکشنز، اصلی آوازیں، سینیمیٹک ویژولز اور خصوصی اسٹیج ایفیکٹس شامل ہوں گے۔ یہ ٹور دنیا کے مختلف شہروں جیسے پنجاب، ٹورنٹو، لندن اور لاس اینجلس میں منعقد ہوگا، جس کا مقصد گلوکار کی یاد کو زندہ رکھنا اور ان کے پیغام کو آگے بڑھانا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...