پی ٹی آئی کا اے آر وائی نیوز کے بائیکاٹ کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کا اے آر وائی نیوز کا بائیکاٹ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کا ایک روز کیلئے بائیکاٹ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا گورنر خیبر پختونخوا کی اے پی سی میں عدم شرکت کا اعلان
شیخ وقاص اکرم کا بیان
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اے آر وائی نیوز صبح سے ذرائع کے حوالے سے خبر چلا رہا ہے کہ بیرسٹر سیف کے اوپر علیمہ خان اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کسی کا نام ڈالنے یا نکالنے کیلئے دباؤ ڈالا۔ یہ بالکل غلط اور بے بنیاد بات ہے، آپ عمران خان کی فیملی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری
بائیکاٹ کی تفصیلات
انہوں نے اعلان کیا کہ آج اے آر وائی نیوز کا بائیکاٹ ہوگا اور کسی بھی پروگرام میں تحریک انصاف کا نمائندہ نہیں بیٹھے گا۔ کل فیصلہ کریں گے کہ اس بائیکاٹ کو جاری رکھنا ہے یا ختم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لوڈشیڈنگ: کراچی کے مختلف علاقوں میں دورانیہ 14 گھنٹوں تک پہنچ گیا
اے آر وائی نیوز سے مطالبات
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اے آر وائی نیوز اپنی خبر پر معذرت کرے اور بتائے کہ اس خبر سے وہ کس کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سینیٹ الیکشن سے متعلق معلومات
واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے خبر دی تھی کہ بیرسٹر سیف بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر من وعن عمل کے حامی ہیں۔ عمران خان نے بیرسٹر سیف کو 6 ناموں کے اعلان کی ہدایت کی۔ علی امین نے بیرسٹر سیف کو ناموں کے اعلان سے روکنے کی کوشش کی اور علیمہ خانم، علی امین نے مشاورت کے نام پر بیرسٹر سیف پر دباؤ ڈالا۔