بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کے خلاف اقدامِ قتل کا مقدمہ درج

مقدمہ درج

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا کے خلاف پاکپتن میں اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ زخمی نوجوان علی بہادر کے والد منظور احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ باپ بیٹا دونوں خاور مانیکا کے گھر ملازم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بارات میں بروقت چمچ نہ ملنے پر باراتی آپس میں لڑپڑے، ویڈیو وائرل

واقعہ کی تفصیلات

زخمی نوجوان علی بہادر کے والد نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے کہ بیٹے کے ہاتھ بیڈ کی چادر سے لگے تو ملزم موسیٰ نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق ملزم موسیٰ مانیکا پولیس کی حراست میں ہے۔ اس حوالے سے ڈی پی او پاکپتن کا کہنا ہے کہ ملزم موسیٰ مانیکا کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

ملزم کا بیان اور زخمی کی حالت

ڈی پی او پاکپتن کے مطابق ملزم موسیٰ مانیکا کا کہنا ہے کہ اس نے کام میں غفلت برتنے پر ملازم کو فائرنگ کر کے زخمی کیا۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ موسیٰ مانیکا کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ملازم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...