سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ برقرار رہا۔
کاروبار کے آغاز پر تیزی
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق جمعرات کو کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں زبردستی تیزی دیکھنے میں آئی۔
100 انڈیکس میں ریکارڈ اضافہ
سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2285 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 38 ہزار 665 پوائنٹس کی ریکارڈ بلندی پر بند ہوا جبکہ کاروباری دن 100 انڈیکس نے اپنی بلند ترین سطح ایک لاکھ 38 ہزار 943 بنائی۔
حصص کی خرید و فروخت
آج بازار میں 78 کروڑ شیئرز کے سودے 39.75 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 204 ارب روپے بڑھ کر 16617 ارب روپے ہوگئی۔
سابقہ کاروباری دن کی کارکردگی
یاد رہے کہ منگل کے دن بھی 100 انڈیکس کاروبار کے آغاز پر ہی 1225 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 37 ہزار 727 پوائنٹس کی ترین سطح پر پہنچ گیا تھا.