چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے اعزاز میں تقریب، جنگی ترانہ چل گیا

اسلام آباد میں تقریب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر کے اعزاز میں تقریب کے دوران جنگی ترانے چل گئے۔
یہ بھی پڑھیں: آئین سپریم ہے: قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں ارکان کے درمیان دلچسپ مکالمہ
جسٹس سرفراز ڈوگر کا عشائیہ
کچھ روز پہلے حلف اٹھانے والے جسٹس سرفراز ڈوگر کے اعزاز میں اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کی طرف سے عشائیہ دیا گیا۔ عشائیے میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز اور مختلف ممالک کے سفیر بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کیساتھ ’تجارتی جنگ‘ میں کوئی فاتح نہیں ہوگا: چینی صدر کا انتباہ
جنگی ترانہ کی رونق
تقریب کے دوران اچانک ہی جنگی ترانہ "اے مرد مجاہد جاگ ذرا، اب وقت شہادت ہے آیا" چلنے لگا۔
سماجی میڈیا کا تبصرہ
مرد مجاہد جاگ ذرا
اب وقت شہادت ہے آیا
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں جنگی ترانے چل گئے pic.twitter.com/CohDSdyT0A— Muhammad Umair (@MohUmair87) July 17, 2025