اسحاق ڈار کی افغان وزیرِ خارجہ امیر متقی سے ملاقات

کابل میں ملاقات

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی کابل میں عبوری افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم بی ایل اے کے دہشتگرد طلعت عزیز نے ہتھیار ڈال دیے، سنسنی خیز انکشافات

ملاقات کی تفصیلات

ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ وزیرِ ریلوے، نمائندہ خصوصی برائے افغانستان اور سیکریٹری ریلوے بھی موجود تھے۔ اسحاق ڈار اور امیر خان متقی کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، ٹرانزٹ ٹریڈ اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ خطے کی اقتصادی ترقی کی مکمل صلاحیت کے حصول کے لیے رابطے میں رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شوبز سے قبل کال سینٹر میں ملازمت کی، انمول بلوچ

دوطرفہ تعلقات کی اہمیت

’’جنگ‘‘ کے مطابق، ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ فریقین نے دو طرفہ تعلقات کے تسلسل اور دونوں اقوام کے باہمی فائدے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ تجارت، ٹرانزٹ اور سیکیورٹی میں تعاون بڑھانے اور خطے کی اقتصادی ترقی کی مکمل صلاحیت کے حصول پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ، بین الاقوامی رابطہ منصوبوں کی تکمیل کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

وزیرِ خارجہ کا دورۂ کابل

ترجمان دفترِ خارجہ نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ وزیرِ خارجہ کا دورۂ کابل ازبکستان، افغانستان، پاکستان ریلوے منصوبے کے معاہدے کے لیے ہے۔ سہ فریقی فریم ورک معاہدے پر دستخط کابل میں ہوں گے۔ یہ سہ فریقی منصوبہ مشترکہ فزیبلٹی سٹڈی سے متعلق ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...