لگژری گاڑیاں، سونا، اربوں کی جائیدادیں، کوہستان کرپشن کیس میں نئے انکشافات، بڑے نام بے نقاب
نیب کی کارروائی
لاہور (طیبہ بخاری سے) عجب کرپشن کی غضب کہانی۔۔۔۔لگژری گاڑیاں، سونا، اربوں کی جائیدادیں، نیب کی کوہستان کرپشن کیس میں تہلکہ خیز کارروائی کی اہم تفصیلات سامنے آ گئیں۔ نئے انکشافات سے بڑے نام بے نقاب ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: گینگ ریپ کیس کی مدعیہ نے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں
کوہستان کرپشن سکینڈل کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق کوہستان کرپشن سکینڈل میں نیب نے بڑی کارروائی کی اور اربوں روپے کے اثاثے برآمد کر لیے جن میں لگژری گاڑیاں، سونا اور نقدی ضبط بھی کر لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: شکاگو کی معروف شاعرہ طاہرہ ردا کے پہلے شعری مجموعے “تیرے نام کے سارے شعر” کی تقریب رونمائی
تحقیقات کا آغاز
ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب نے کوہستان کرپشن سکینڈل انکوائری کو باضابطہ تحقیقات میں تبدیل کر دیا ہے اور اس کیس میں نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ کنٹریکٹر محمد ایوب کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے دوران تفتیش اعظم سواتی سمیت دیگر بااثر افراد سے ڈیلز کا انکشاف کیا ہے۔ کارروائی کے دوران 25 ارب روپے مالیت کے اثاثے برآمد اور منجمد کیے گئے جبکہ 1 ارب روپے سے زائد نقد رقم، غیر ملکی کرنسی اور 3 کلو گرام سونا بھی برآمد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
مالی معاملات کا انکشاف
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ 73 بینک اکاؤنٹس منجمد کیے گئے جن میں سے 5 ارب روپے کی رقم برآمد کی گئی۔ 77 لگژری گاڑیاں برآمد کی گئیں جن میں نئی ماڈل کی مرسڈیز، بی ایم ڈبلیو، آؤڈی، پورش، لیکسز، ریوو، مارک ایکس، لینڈ کروزر اور فارچیونر شامل ہیں جن کی کل مالیت 94 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ نیب نے 30 رہائشی گھر، 25 فلیٹس، 12 کمرشل پلازے، 12 دکانیں، اور 4 فارم ہاؤسز بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔
ضبط شدہ جائیداد
ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ ضبط کی گئی جائیدادوں میں پینٹ ہاؤسز اور 175 کنال زرعی اراضی بھی شامل ہے۔ کل 109 جائیدادیں راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں ضبط کی گئیں۔ ضبط شدہ املاک کی مجموعی مالیت 17 ارب روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔








