بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کیا
ڈھاکا (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل کے دوران چہل، مہوش میں قربتیں بڑھنے لگیں، ویڈیو وائرل
ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 20 جولائی سے ہو گا۔ تینوں میچ شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے پہلی سہ ماہی میں کتنے ارب روپے کا سرپلس بجٹ حاصل کیا۔۔؟ اہم اعدادوشمار جاری
سکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ
بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف کھیلنے والے بنگلہ دیشی سکواڈ کو پاکستان کے خلاف برقرار رکھا ہے۔ بنگلہ دیش نے سری لنکا کو سیریز میں 2 سے شکست دی تھی۔
ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت
لٹن کمار داس ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ سکواڈ میں تنزید حسن، پرویز حسین، مستفیض الرحمان، محمد نعیم شیخ، جاکر علی، شمیم حسین، توحید ہردوئے، رشاد حسین، مہدی حسن، مہدی حسن مرزا، ناصم احمد، تسکین احمد، شرف الاسلام، تنزیم حسن اور محمد سیف الدین بھی شامل ہیں۔