لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں تیز بارش کا امکان

لاہور میں مون سون کا سسٹم
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی مون سون کا سسٹم موجود ہے، جس کے سبب لاہور میں آج بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل ایران کشیدگی، پاکستان نے بھی اہم قدم اٹھا لیا
موسمی حالات میں تبدیلی
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق، لاہور میں خشک موسم کے باعث گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ ہونے لگا۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف چینی ایکسپورٹ نہیں کرنا چاہتے تھے لیکن ان پر خاندان کی طرف سے دباؤ آیا: محمد مالک
ایمرجنسی تیاری
شہر میں متوقع بارش کے پیش نظر واسا، ایل ڈبلیو ایم سی، بلدیہ عظمیٰ اور محکمہ ہاؤسنگ کے افسران و ملازمین کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
ایم ڈی واسا کا ہدایات
ایم ڈی واسا غفران احمد نے ایمرجنسی سینٹرز میں ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ بارش کی صورت میں آپریشنل اسٹاف افسران و ملازمین نکاس آب کے لیے فیلڈ میں موجود ہوں گے۔