جمشید دستی کا نااہلی کے بعد ردعمل آ گیا

جمشید دستی کا جھوٹے ڈگری پر ردعمل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا جعلی ڈگری پر نااہلی کے بعد ردعمل آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ اجلاس: انوارالحق کاکڑ اور کامران مرتضیٰ میں شدید تلخ کلامی
تحریک انصاف کے سوشل میڈیا پیج پر بیان
پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پیج پر نجی ٹی وی کو انٹرویو میں جمشید دستی کا کہنا تھا کہ بی اے پہلے اور ایف اے بعد میں کرنا یہ سب گھٹیا حرکت ہے، پاکٹ قسم کے لوگ اس طرح کی حرکتیں کرتے ہیں، آپ فیصلہ پڑھ لیں، اگر فیصلے میں کوئی چیز غلط ہے، کوئی چیز لکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلی کو مار کر کچا چبا جانے والی خاتون کو سزا سنادی گئی
کاغذات نامزدگی کا دفاع
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جو کچھ میں نے اپنے کاغذات نامزدگی پر 2024 میں لکھا، وہی جمع کرائے، اس کے بعد آر اوز نے میرے کاغذات نامزدگی مسترد کئے، اس کے بعد میں نے لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ سے رجوع کیا اور وہاں انہوں نے سب کچھ کلیئر کیا، سب چیزیں ٹھیک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دوست ممالک کے دورے: وزیراعظم ایران کے بعد آذربائیجان پہنچ گئے۔
سیاسی مخالفین کا چیلنج
جمشید دستی کا کہنا تھا کہ اس کے بعد میرا سیاسی مخالف لارجر بنچ میں گیا، جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کی، وہاں بھی میرے مخالفین رسوا ہوئے، پھر میں نے الیکشن لڑا اور میں الیکشن جیت گیا، الیکشن جیتنے کے بعد یہ ٹریبونل بنے اس میں یہ لوگ وہاں گئے اور یہ ساری چیزیں ڈسکس ہوئیں، ان کا کہنا تھا کہ 3 فیصلوں میں عدالتوں نے کلیئر کیا کہ یہ ٹھیک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: روس اور پاکستان کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری: بھارت کو ایک اور سفارتی ناکامی کا سامنا کرنا پڑ گیا
عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنے کی درخواست
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مجھے کہا گیا کہ آپ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہو، آپ سمجھوتہ کرلیں، جو ہم کہیں آپ خاموشی اختیار کریں، ان پر آواز نہ اٹھائیں، جو کچھ ہو رہا ہے آپ خاموش رہیں، یہ ایک بزدلانہ اور گھٹیا حرکت ہے۔
نتیجہ
میرے ایف اے بی اے کا ایشو کھڑا کرنا گھٹیا حرکت ہے، ہائیکورٹ ملتان بینچ نے میرے حق میں فیصلہ دیا۔ جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے میرے حق میں فیصلہ دیا۔ الیکشن کے بعد ٹریبونل نے میرے حق میں فیصلہ یہ سب چیزیں وہاں ڈسکس ہو چکے ہیں۔
جمشید دستی #اگست5_تحریک_کا_نقطہ_عروج pic.twitter.com/5DFswq0Oj9— PTI west punjab (@PTIWPOFFICIAL) July 18, 2025