سینئر صحافی منصور علی شاہ نے مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو پروگرام میں لا جواب کر دیا

سینئر صحافی کا سوالات کا جال

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی منصور علی خان نے پروگرام کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو اپنے سوالات کے جال میں پھنسا دیا اور ن لیگی رہنما لاجواب ہو گئے جبکہ پی ٹی آئی کے لطیف کھوسہ اس دوران ہنستے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: قلات میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

نہال ہاشی کی پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کی وضاحت

تفصیلات کے مطابق نہال ہاشمی نے اپنی گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ میں کھلے دل سے تسلیم کرتاہوں کہ ہم نے مجبوری سے پیٹرول کی قیمت بڑھائی ہے، دو مہینے کے اندر ہم اسے نیچے لے آئیں گے۔ منصور علی خان نے سوال کیا کہ کیا آپ آٹھ فروری کو بھی مجبور تھے؟ نہال ہاشمی نے حیرت سے پوچھا کہ کونسی آٹھ فروری؟ صحافی نے یاد دلایا کہ 2024 کی آٹھ فروری جس دن الیکشن ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے کیخلاف درخواست پر رپورٹ طلب

پاکستان کے عوام کا اعتماد

نہال ہاشمی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عوام نے ہم پر اعتماد کیا، ہم پاکستان کے اعتماد پر پورا اترے، نوازشریف اور شہبازشریف کا ٹریک ریکارڈ ہے۔ کوئی اور وزیراعظم بتائیں جس نے پاکستان کے انفراسٹرکچر پر کام کیا ہو، جن کے دور میں پیٹرول اتنا سستا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: رانا شمشاد احمد صدر راوین سٹوڈنٹس یونین منتخب ہوئے، امریکہ میں سفیر اور سیکرٹری خارجہ تعینات ہوئے، دانشور حلقوں میں انکی رائے کا بڑا احترام کیا جاتا ہے۔

منصور علی خان کا چیلنج

نہال ہاشمی کی پیٹرول سستا ہونے کی بات سن کر منصور علی خان چونک اٹھے اور سوال داغ دیا کہ نہال صاحب آج پیٹرول سستا ہے؟ آپ کو پیٹرول کی قیمت کا اندازہ بھی ہے کہ کتنی ہے؟

یہ بھی پڑھیں: جو آرمی چیف مرضی کا ہو، انہیں اقتدار میں رکھے وہ پی ٹی آئی کا باپ ہوتا ہے‘خواجہ آصف کا سخت بیان

ماضی اور حال کا موازنہ

نہال ہاشمی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ابھی کی بات نہیں کر رہا بلکہ ماضی کی بات کر رہاہوں۔ منصور علی خان نے کہا کہ میں ماضی کیا کروں، میں نے ماضی میں پیٹرول بھروانا ہے یا آج؟ نہال ہاشمی نے منصور علی خان کو امید دلاتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں آپ کو پیٹرول سستا ملے گا۔

وزیر خزانہ کی تعیناتی کا سوال

منصور علی خان نے پھر ایک سخت سوال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آپ سے پوچھا کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو کس نے لگایا ہے؟ جس پر نہال ہاشمی نے کہا کہ وہ شہبازشریف کی کابینہ کے ممبر ہیں لیکن اینکر پرسن جواب پر مطمئن نہ ہوئے اور پھر اپنا سوال دہرایا کہ یہ مجھے پتا ہے کہ وہ کابینہ کے ممبر ہیں لیکن میں پوچھ رہا ہوں کہ انہیں لایا کون؟ جس پر نہال ہاشمی نے جواب دیا کہ ظاہری سی بات ہے کہ وہ شہبازشریف کی ہی چوائس ہیں۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...