دوسروں کے بچوں کو آپ بلاتے ہیں، سب سے پہلے تو آپ مثال بنائیں: شیر افضل مروت

شیر افضل مروت کا بیان
لندن(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہاہے کہ "دوسروں کے بچوں کو آپ بلاتے ہیں، سب سے پہلے تو آپ مثال بنائیں، اپنے بچوں کو انگلینڈ بھیج دواوردوسروں کو کہو کہ آؤ ، خان کے لیے تحریک چلاؤ، پوری قیادت مشکوک ہوچکی، علیمہ خان کے ساتھ میرا کوئی ذاتی جھگڑانہیں"۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کا سنرجی یونیورسٹی دبئی کا دورہ، مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کا خاکہ پیش
دوسروں کے بچوں کو بلا کر خود مثال بنیں
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ دوسروں کے بچوں کو آپ بلواتے ہیں کہ وہ آئیں ، پشتونوں اور خیبرپختونخوا کے لوگوں کو کہتے ہیں، سب سے پہلے خود مثال بنائیں۔ 9 مئی کے بعد آپ کے بچوں کو فیلڈ میں ہونا چاہیے تھا۔ کیا اپنے بچوں کو انگلینڈ بھیج دوں اور دوسروں کو کہوں کہ خان کے لیے تحریک چلائیں؟ یہ کوئی منطق نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیم حکیم انفلوئنسرز: خواتین کو گمراہ کر کے پیسے کمانے والے
قیادت پر شکوک و شبہات
رکن اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ میں تو ابھی بھی کہہ کر آیا ہوں کہ تحریک کی رونمائی وہ خود کریں۔ سب کو محترمہ نے ڈسکریڈٹ کروادیا ہے، پوری قیادت سوشل میڈیا صارفین کے ہاتھوں بہتان ترازی کا شکار ہے۔ خود ان کی واحد ذات ہے جو تمام شکوک و شبہات سے پاک ہے۔ عملی نمونہ دینے اور اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو ثابت کرنے کا اس سے بہتر موقع کب ہوگا؟ علیمہ خان کے ساتھ میرا کوئی ذاتی مسئلہ نہیں تھا، رویوں کا اختلاف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری
سوشل میڈیا پر گفتگو
Sher Afzal Marwat says PTI leaders send their kids to England, especially after 9 May, but want Pashtuns from KP to die for them, stay in Pakistan and fight the state to bring them to power pic.twitter.com/d8AbTwAjB9
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) July 18, 2025
علیمہ خان کے بیٹے کی گرفتاری
یاد رہے کہ اس سے قبل مشعال یوسفزئی بھی سوال اٹھاچکی ہیں کہ لوگوں کے بچے 9 مئی کے بعد سے جیلوں میں ہیں لیکن علیمہ خان کا صاحبزادہ آزاد ہے۔