ایف ٹی او کے تحت ’’انصاف کی بروقت فراہمی میں میڈیا کا کردار‘‘ کے موضوع پر سیمینار، سینئر صحافیوں و تجزیہ کاروں کی شرکت

لاہور میں آگاہی نشست کا انعقاد

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) ریجنل آفس لاہور کے زیر اہتمام "انصاف کی بروقت فراہمی میں میڈیا کا کردار" کے موضوع پر سینئر کالم نگاروں کے ساتھ ایک خصوصی آگاہی نشست منعقد کی گئی۔ اس نشست میں ٹیکس دہندگان کے درپیش مسائل اور وفاقی ٹیکس محتسب کی حیثیت سے ان کے لئے خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر، ٹیکس دہندگان کے مسائل کے حل کے لئے ذرائع ابلاغ کی شراکت داری کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ تقریب کی صدارت سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمٰن شامی نے کی جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر ڈی جی پیمرا پنجاب اکرام برکت بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک فساد کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے امریکہ میں فیلڈ مارشل کیخلاف مہم چلائی: عظمٰی بخاری

ادارے کی کارکردگی کی تفصیلات

میڈیا ایڈوائزر وفاقی ٹیکس محتسب عبدالباسط خان نے شرکاء کو ادارے کی کارکردگی اور خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ محتسب اعلیٰ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت میں ادارے نے گزشتہ 4 سال کے دوران ریکارڈ اہداف حاصل کیے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ وفاقی ٹکس محتسب کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے، ایف بی آر نے محض 6 مہینوں میں 12 ارب روپے کی ریفنڈز جاری کیے۔ رواں سال جنوری سے جون کے دوران، ادارے کو 15,284 نئی شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 5,536 شکایات کو غیر رسمی طور پر حل کیا گیا۔ مجموعی طور پر، 20,917 کیسز کا ازالہ کیا گیا۔

تجارتی طبقے کے مسائل اور تجاویز

اس موقع پر، لاہور چیمبر آف کامرس کے سابق صدور کاشف انور اور منظور ملک نے کاروباری طبقے کو درپیش ٹیکس سے متعلق مسائل پر روشنی ڈالی۔ ڈی جی پیمرا اکرام برکت نے متوازن ٹیکس نظام، قوانین کے مؤثر نفاذ اور عوامی آگاہی کی ضرورت پر زور دیا۔ سینئر صحافیوں مجیب الرحمٰن شامی، میاں حبیب، اشرف سہیل اور دیگر نے وفاقی ٹیکس محتسب کی سالانہ کارکردگی کو سراہا اور اس ادارے کو ٹیکس دہندگان کے مسائل کے حل کے لئے فائدہ مند قرار دیا۔ انھوں نے تاجروں کے مسائل کو متعلقہ فورم کے سامنے اجاگر کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...