لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر اِن چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کی آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
لیبیا کے کمانڈر اِن چیف کی آمد
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر اِن چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: چین، روس، قطر اور ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی
ملاقات کے مقاصد
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال، سیکیورٹی چیلنجز اور دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی ہلدی کی تصاویر وائرل
دفاعی تعاون پر اتفاق
دونوں رہنماؤں نے عصری سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دفاعی صنعتی تعاون اور تکنیکی مہارت کے تبادلے پر اتفاق کیا۔
یادگار شہدا پر خراج عقیدت
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا جس کے بعد پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔








