وزیراعظم کے ملک میں الیکٹرک وہیکلز کے فروغ کے لیےبڑے فیصلے

وزیراعظم شہباز شریف کا الیکٹرک وہیکلز کے فروغ کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں الیکٹرک وہیکلز کے فروغ کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے بڑے فیصلے کر لیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر روزگار کے لیے ایسے لوگوں کو الیکٹرک رکشے اور لوڈر فراہم کرے گی جو بے روزگار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لئے اہم خبر
حکومتی اجلاس کی تفصیلات
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں الیکٹرک وہیکلز کی حوصلہ افزائی، الیکٹرک بائیکس، رکشہ و لوڈر کے حصول میں حکومتی معاونت پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت بشمول وفاقی بورڈ، ملک بھر کے بورڈز کے ٹاپرز کو الیکٹرک بائیک فراہم کرے گی۔ الیکٹرک وہیکلز کی حوصلہ افزائی سے ایندھن کی مد میں اربوں ڈالر کے قیمتی زر مبادلہ کی بچت، ماحولیاتی تحفظ میں معاونت اور مقامی صنعت کو فروغ ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ دیا مرزا نے فلم میں ’ریپ سین‘ سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا
حکومتی اقدامات اور منصوبے
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ الیکٹرک وہیکل کی عام آدمی تک رسائی کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات کا جامع لائحہ عمل تشکیل دیا جائے، ملک میں الیکٹرک وہیکلز کی تیاری اور مینٹنینس کے لیے ایک مکمل ایکوسسٹم تشکیل دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی، اہلسنت و جماعت کا مفتی منیب کی زیرِ قیادت کراچی میں مارچ
تعلیمی بورڈز کے طلباء کے لیے خصوصی اسکیم
اجلاس کو بتایا گیا کہ اس اسکیم کے تحت فیڈرل بورڈ سمیت ملک بھر کے تعلیمی بورڈز میں انٹرمیڈیٹ سطح پر اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات کو مفت الیکٹرک بائیکس فراہم کئے جائیں گے۔
خواتین کے لیے کوٹہ اور بلوچستان کا کوٹہ
اجلاس کو بتایا گیا کہ اس اسکیم میں خواتین کا 25فیصد خصوصی کوٹہ رکھا گیا ہے جبکہ آبادی کے تناسب سے باقی صوبوں کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے بلوچستان کا کوٹہ 10 فیصد تک بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔