پاکستانی بحری جہاز عدم ادائیگیوں کے سبب موزمبیق میں ضبط

پاکستانی بحری جہاز کا عملہ گرفتار
ماپتو (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی بحری جہاز کے عملے کو عدم ادائیگیوں کے سبب موزمبیق میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ جہاز کو ضبط کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی حکام کا منی لانڈرنگ کے بڑے نیٹ ورک پر چھاپہ، ڈھیروں ڈالرز برآمد، پاکستانی نژاد امریکی ماسٹر مائنڈ پر فرد جرم عائد
جہاز کی موجودہ صورتحال
افریقی ملک موزمبیق کے بیرا پورٹ پر موجود جہاز گیس فلیکن میں کھانا، پانی بھی ختم ہوگیا۔ جہاز کے سبزی، گوشت اور دیگر سامان کے ریفریجریٹر خالی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: India’s ₹25 Toilet Tax Sparks Outrage
ایمرجنسی کال اور کپتان کا پیغام
جیو نیوز کے مطابق موزمبیق سے جہاز کے کپتان نے غیر معمولی مے ڈے کال دی اور ان کا کہنا ہے کہ عملے کی جان کو خطرہ ہے۔ کیپٹن اسلم نے بتایا کہ جہاز کا اے سی بھی بند ہو چکا ہے، جلد ایمرجنسی لائٹس بند اور موبائل سے رابطہ منقطع ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں پلاسٹک کی بوتلیں جمع کرائیں اور 1000 روپے فوری پائیں، پنجاب حکومت کا معاہدہ طے
بھارتی عملے کی بحالی
جہاز پر سوار بھارتی کریو کو ان کی ڈائریکٹوریٹ پورٹ شپنگ نے ریسکیو کر لیا ہے۔ کیپٹن اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈی جی پورٹس عالیہ شاہد سے رابطہ کیا گیا ہے، جواب نہیں آیا۔
جہاز کی رہائی کا امکان
اگر موزمبیق حکام جہاز کی ایل پی جی جلد فروخت کریں تو رہائی ممکن ہے۔