اداکار اور میزبان ساحر لودھی کی وائرل ویڈیوز پر اداکار یاسر نواز کی جانب سے ٹرولنگ

یاسر نواز کا ساحر لودھی کو ٹرول کرنا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکار یاسر نواز نے ساتھی اداکار اور میزبان ساحر لودھی کو ان کی وائرل ویڈیوز پر مزاحیہ انداز میں ٹرول کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں قتل کئے جانے والے 8 پاکستانیوں کی لاشیں بہاولپور پہنچا دی گئیں
سوشل میڈیا پر ٹرولنگ
ان دنوں سوشل میڈیا پر میزبان و اداکار ساحر لودھی کو اپنی ویڈیوز پر شدید ٹرولنگ کا سامنا ہے کیونکہ ویڈیوز میں وہ ایسے ظاہر کرتے ہیں جیسے انہیں معلوم نہیں کہ کوئی ان کی ویڈیو بنانے آرہا ہے جبکہ کمیونیکیشن بھی ان کا اپنا ہے اور پوسٹنگ بھی ان ہی کے پیج پر ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی پاکستانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک گفتگو
یاسر نواز کی مزاحیہ نقل
جہاں سوشل میڈیا صارفین ساحر لودھی کی ان ویڈیوز پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں، وہیں ساتھی اداکار یاسر نواز نے بھی ان کی ممکری کر کے مزاحیہ انداز میں انہیں ٹرول کیا ہے۔
وائرل ویڈیو
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے یاسر نواز ساحر لودھی کی نقل اُتار رہے ہیں اور ان کی طرح ظاہر کر رہے ہیں جیسے کوئی اچانک ان کی ویڈیو بنانے آگیا ہے اور وہ بےخبر تھے۔ یاسر نواز کی یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین بھی بھرپور تبصرے کررہے ہیں۔