توشہ خانہ ٹو کیس: بشریٰ بی بی کی ضمانت درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: نشتر ہسپتال ملتان میں ڈائیلیسز کے 30 مریض ایڈز کا شکار ہو گئے
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ۲۷ویں ترمیم: آئین کی تشریح اور عدلیہ کا کردار – مبشر علی زیدی
بشریٰ بی بی کا موقف
بشریٰ بی بی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی 13 جولائی سے اس مقدمے میں قید ہیں، ٹرائل کورٹ نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ سماعت آئندہ پیر کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔
عدالت کا جواب
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ کیس کو معمول کے مطابق چلنے دیں، اگلے ہفتے کی نئی تاریخ بعد میں دی جائے گی۔ بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔








