پنجاب میں مون سون بارشوں کے چوتھے اسپیل کا الرٹ جاری

مون سون بارشوں کا چوتھا اسپیل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب میں مون سون بارشوں کے چوتھے اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ 20 سے 25 جولائی کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی، گرد آلود ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کوغیر مشروط طور پر سرنڈر کرنے کا مشورہ دے دیا
متاثرہ اضلاع
راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاالدین، حافظ آباد، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں بارشوں کے امکانات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: بانی پی ٹی آئی و دیگر کی درخواست بریت خارج
ضلعی انتظامیہ کی تیاری
ڈان نیوز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک کو بھی الرٹ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے صدارتی الیکشن: ایلون مسک ووٹرز میں لاکھوں ڈالر کی تقسیم کی وجہ کیا ہے؟
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی رپورٹ
خیال رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں شدید مون سون بارشوں اور سیلابی کی تباہ کاریوں کے باعث 26 جون سے 17 جولائی کے درمیان 178 افراد جاں بحق جبکہ 491 زخمی رپورٹ ہوئے تھے، جس میں 85 بچے بھی شامل ہیں۔
طوفانی بارشوں کے اثرات
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 16 سے 17 جولائی کے دوران ملک بھر میں طوفانی بارشوں، سیلابی ریلوں، چھتیں اور آسمانی بجلی گرنے سے 54 اموات رپورٹ ہوئیں، اس دوران 227 افراد زخمی بھی ہوئے۔